پشاور (دی خیبر ٹائمزکامرس ڈیسک ) ہوٹل ایسوسی ایشن پشاور کینٹ نے ایس اوپیزکے تحت ہوٹلوں کوکھولنے
۔ کامطالبہ کیاہے
اسی سلسلے میں روز ہوٹل ایسوسی ایشن اور تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس کی صدارت مجیب الرحمن اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر عامر صابر اور کینٹ کے مختلف ہوٹل مالکان نے شرکت کی ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باعث دیگر کاروباروں کی طرح ہوٹلوں کا کام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، جسکی وجہ سے ہوٹلوں میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین بے روزگار ہوچکے ہیں اور ملازمین کے گھرکے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دیگر کاروباروں کی طرح ہوٹلوں کوبھی ایس اوپیزکے ساتھ کھولنے کی اجازت دے، اورہوٹل مالکان اور ملازمین کو مزید نقصان سے بچایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ہوٹل مالکان حکومت کی جانب سے بنائے گئے ایس اوپیز پر من و عن عملدرآمد کریں گے۔
Load/Hide Comments