پاراچنار میں تحریک جعفریہ کے قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے بتیسویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیہواڑ میں علامہ سید عارف حسین الحسینی شہید کے مزار پر منعقدہ بتیسویں برسی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر علامہ عابد حسین الحسینی ، شہید کے فرزند علی الحسینی ، انجمن حسینیہ کے رہنما حاجی سردار حسین ، علامہ قیصر عباس ، علامہ محمد حسین طاہری ، علامہ یوسف حسین ، حاجی عابد حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ ملت جعفریہ کے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے اس وجہ سے اسلام دشمن عناصر نے انہیں شہید کرکے پاکستان اور عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا شہید اگر زندہ ہوتے تو آج پاکستان میں مسلمانوں کے مابین مثالی اتحاد کا مظاہرہ دیکھنے میں آتا رہنماؤں نے ضلع کرم کے تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں میں میرٹ پر کام کرنے اور بالش خیل سمیت تمام تنازعات کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا رہنماؤں نے کہا کہ سمیر میں بالش خیل قبائل کی جانب سے گزشتہ ایک مہینے سے جاری دھرنے کی کسی قسم شنوائی نہیں ہورہی جو کہ قابل افسوس ہے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع کرم میں تمام تنازعات کو فوری حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ علاقے میں آئے روز لڑائی جھگڑوں کا خاتمہ ہوسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں