وزیر اعلی محمود خان سے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات

پشاور ( دی خیبر ٹائمز بزنس نیوز) سسرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور انجمن تاجران کے وفد نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کی اور رمضان المبارک میں بعض ضروری کاروبار اور دکانوں کو کھولنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، تعمیرات کی صنعت کو کھولنے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وفد نے مطالبہ کیا کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی شرط پر ایک خاص اوقات کار کے مطابق بعض کاروبار کو کھولنے کی اجازت دی جائے اس موقع پر وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ کسی کے کاروبار کو بند رکھنا ہماری خواہش نہیں،حکومتی اقدامات کا مقصد لوگوں کو کورونا وبا سے محفوظ بنا نا ہے لاک ڈاون کی وجہ سے تاجر برادری کو درپیش مشکلات کا احساس ہے ہم عوامی لوگ ہیں اور عوامی مسائل کو سمجھتے ہیں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران کے وژن کے مطابق لوگوں کو کورونا اور بھوک دونوں سے بچانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں برآمدات کے لئے پاک افعان سرحد ایک خاص شیڈول کے مطابق کھولنے کا معاملہ بھی زیر غور ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں