اسلام آباد (دی خیبر ٹائمز جنرل نیوز) اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے آئی جی عامر ذو الفقار کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز ۔زونل ایس پیز اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی آئی جی عامر ذو الفقار کو امن و امان۔سیکیورٹی اور انسداد جرائم پر بریفنگ دی گئی ، آئی جی نے افسران کو وفاقی دار الحکومت کو جرائم فری بنانے کا ٹاسک دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایات دیں ، آئی جی عامر ذو الفقار نے سٹریٹ کرائم، شراب فروشی کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے ،ڈکیتی کے مقدمات کو جلد از جلد ٹریس کرنے اور کار و موٹر سائیکل چوری کے سدباب کے لئے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایات جاری کیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments