فائر فائٹر اپنی جان کی پروا کیے بغیر آگ میں کود جاتے ہیں

پشاور (دی خیبر ٹائمز جنرل نیوز) خیبر پختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122 )کے صوبا ئی ہیڈ کو ارٹر میں ورلڈ فا ئر فائیٹر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آگ بجھانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ فائر فائیٹرز کو دنیا بھر میں ہیروز کے نام سے جانا اور پکارا جاتا ہے۔ ریسکیو 1122کے قیام سے اب تک تعلیم اور تربیت یافتہ فائر فائیٹر ز نے 11 ہزار کے قریب ایمرجنسیز کے دوران اپنی جانو ں کو خطر ے میں ڈال کر عوام الناس کی جان و املاک کو بچایا۔ سب سے زائد آگ کے واقعات صوبائی دارلحکومت پشاور میں 5ہزار سے زائد رونما ہوئے،ریسکیو اہلکار اس وقت آگ کی طرف لپکتے ہیں جس وقت سب اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے بھاگتے ہیں، ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122کے پاس ہر قسم کی آگ بجھانے کے لیے عالمی معیار کی مشینری اور آلات موجود ہیں، ریسکیو 1122نے اندرون شہر کی تنگ و تاریک گلیوں میں قائم تاریخی اور لکڑی سے بنی عمارتوں میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانے کے لیے موٹر سائیکل فائر ٹینڈر سروسز کا آغاز کیا۔ ریسکیو1122نے صو بائی حکومت کے مالی تعاون سے بلند و بالا عمارتوں کے لیے 100فٹ سے زیادہ ائر یل پلیٹ فارم (سنارکل ) بھی حاصل کی ہے جس سے ایک وقت میں نہ صرف قیمتی جانیں بچا ئی جا سکتی ہیں بلکہ اس سے آگ پر بھی قابو پا یا جا سکتا ہے۔ ریسکیو 1122 کے فا ئر فا ئیٹرز مختلف واقعات کے دوران زخمی اور بے ہو ش بھی ہوئے لیکن ان کے بلند و با لا حو صلے ان کے پیشے سے مزید تقویت بخشتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں