پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے 14ملازمین کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں، 4ڈاکٹرز، 6نرسسز، 3 کلینکل ٹیکنیشن اور ایک کلاس فور کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹو موصول ہوگئے ہیں, ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں اب تک 271مریضوں کی ٹیسٹ کےنمونے لئے گئے جن میں اب تک 71مثبت کیسز آئے ہیں، 199 مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹو تھے، تاحال ایک مریض کا نتیجہ آنا باقی ہے، ہسپتال میں ابتک 108 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جن میں 93مریض کامیابی سے صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ کر دیے گئے-,رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں 15 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں، 163مریضوں کو او۔پی۔ڈی میں طبی سہولت فراہم کی گئی، خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان فرہاد خان کے مطابق ہسپتال میں 22 فروری کو پہلا کورونا کا مشتبہ مریض داخل ہوا تھا، ترجمان نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ایک مہینے کا حفاظتی سامان مہیاء کرنے کی درخواست کی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments