باجوڑ میں شدید ژالہ باری، کھڑی فصلیں تباہ

باجوڑ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) باجوڑ کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔گزشتہ روزتقریباََ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے تیز بارش او رساتھ ساتھ شدید ژالہ باری نے ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند ، تحصیل سلارزئی اور دیگر تحصیلوں میں کھڑی فصلوں کو سخت نقصان پہنچاہے جبکہ کئی مقامات پر مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ ژالہ باری کیوجہ سے مقامی زمینداروں کو سخت نقصان پہنچناہے ۔ علاقہ ماموند برخلوزئی کے ایک زمیندار نے بتایا کہ ہمارا سارا نحصار گندم کے فصل پر ہوتاہے اور ژالہ باری نے گندم کے کھڑی تیار فصل کوسخت نقصان پہنچایاہے ۔

یہ بھی پڑھئے: باجوڑ میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز 563 میں سے 108مثبت ڈی ایچ او باجوڑ

حکومت کو چاہئے کہ نقصانات کا ازالہ کریں۔ یادرہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی تحصیل سلارزئی اور تحصیل ماموند کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی تھی اور اُس سے بھی فصل کو کافی نقصان پہنچاتھا ۔ باجوڑ کے قبائلی عمائدین ملک شاہین آف برہ لغڑئی ، ملک جاوید آف لرخلوزو، شیخ جہانزادہ آف ناوگئی اور انیس خان آف عنایت قلعہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ باجوڑ کو آفت زدہ قرار دیکر ژالہ باری سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کرکے زمینداروں سے تعاون کیاجائے کیونکہ باجوڑ کے زمینداروں کا تمام تر انحصار گندم کے فصل پر ہوتاہے اور ژالہ باری سے گندم کے تیار کھڑی فصل کو سخت نقصان پہنچایاہے ۔


ادارے  کے نمائندے 24 گھنٹے آن لائن رہتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  کالم نگار کی رائے سے ادارے کامتفق ہونا ضروری نہیں ہے 

اپنا تبصرہ بھیجیں