بی بی سعیدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کی ثقافتی ونگ کی صدر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا نے صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کو منظم اور مؤثر بنانے کے لیے اہم تنظیمی فیصلے کیے ہیں۔ پارٹی کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محترمہ بی بی سعیدہ کو مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کی ثقافتی ونگ کی صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

محترمہ بی بی سعیدہ کے ساتھ ساتھ دیگر اہم عہدیداروں کی تقرری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ معروف سماجی و ثقافتی شخصیت محمد بلال عرف صوبیہ خان کو جنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے، جبکہ صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکارہ نوشابہ بی بی المعروف جہان سلطانہ کو سینئر نائب صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ان تقرریوں کے حوالے سے انجینئر امیر مقام نے نومنتخب عہدیداروں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی قیادت ثقافتی ونگ کو فعال بنا کر نہ صرف صوبے کی روایتی ثقافت کو اجاگر کرے گی بلکہ پارٹی کی مثبت شبیہہ کو بھی نمایاں طور پر فروغ دے گی۔

پارٹی حلقوں میں ان تقرریوں کو تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کی ثقافتی موجودگی کو وسعت دینے کی سنجیدہ کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں