سوات ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) سوات کے تحصیل بریکوٹ میں کورونا وائرس کے پانچ کیسز سامنے آگئے، جن کی رپورٹس بھی پازیٹیو آگئی ہے، بریکوٹ ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے، ایم ایس بریکوٹ ہسپتال ڈاکٹر فخرعالم کاکہنا ہے، کہ صوبہ پنچاب کے علاقہ لودھراں اور بلوچستان کے علاقہ لورائی سے پندرہ افراد کی تبلیغی جماعت کے آراکین کو لنڈاکے چیک پوسٹ پر چیکنگ کی گئی ، اور پانچ افراد کو سول ہسپتال بریکوٹ منتقل کیا گیا، جن کی ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں، تبلیغی جماعت کے باقی دس افراد کو اپنے گاؤں کو روانہ کردیا گیا ہے، جن پانچ افراد کے پازیٹیو ٹیسٹ آئے ہیں، ان کے علاج مکمل ہونے تک بریکوٹ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج رہیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments