بنوں میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے عید ملن پارٹی، ساؤنڈ سسٹم اور ٹینٹ فراہم کرنے والے افراد کے خلاف کارراوائی کو ظاہر نہ کی گئی

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں کے نواحی علاقے سوکڑی میں عید کے تیسرے روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کے نجی دورے پر تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں ساؤنڈ کے استعمال کاسامان کے علاوہ دیگر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تھی ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد افریدی تقریب میں سماجی فاصلہ بھی بھول گئے تھے تقریب منعقد کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہریوں میں شدید غم و غصہ تھا ، کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کینٹ پولیس نے سامان فراہم کرنے والوں اور ایک منتظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی لیکن ظاہر نہیں کیا گیا جس پر عوامی حلقوں نے شدید برہمی کا اظہار کرکے پولیس کے کردار پر انگلیاں اٹھائی ہیں کہ آئے روز چھوٹے چھوٹے جرائم میں شہریوں کو گرفتار کرکے سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر شائع کرکے پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں لیکن جب بات اثر و رسوخ پر آجاتی ہے تو قانون کے لمبے ہاتھ اس طرف بڑھ جانے سے روک جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں