نوشہرہ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حاجرہ سمیع کے ہمراہ گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کینٹ کے مختلف علاقوں سے 10 گراں فروشوں کو گرفتار کرلیا۔خصوصی ٹیم نے بازاروں میں عام شہریوں کے بھیس میں خریداری کی۔مقررہ سرکاری نرخوں سے تجاوز کرنے پر گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا۔ان گرفتار افراد میں کریانہ سٹور،قصائی،نانبائی اور بیکری مالکان شامل ہے جن کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔جبکہ پابندی کے باوجود پولیتھین شاپنگ بیگز استعمال کرنے پر پلاسٹک بیگز کو تحویل میں لیکر تلف کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں بلاتعطل جاری رکھیں گے تاکہ کرونا وائرس کے نامساعد حالات میں عوام کو ریلیف مل سکیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments