سوات ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) وزیراعلی خیبرپختونخوا کی احکامات پر متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹری ریلیف آبادکاری و بحالی ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 اور ڈپٹی کمشنر نے حالیہ بارشوں کے باعث رونما ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور وہاں پر جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کےلیے سوات کا دورہ کیا. انہوں نے کہا کہ متاثرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو تمام تر وسائل فراہم کیے گئے ہیں اور نقصانات کا تخمینہ لگا کرمتاثرین کو فوری امداد فراہم کی جائے گی۔
گذشتہ شب شاہ گرام اور ترات میں مدیان ، سوات میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات رونما ہوئے ہیں ۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ر یلوں کےنتیجے میں 16 افرادجابحق جبکہ 8 افراد ذخمی ہوئے۔اپرکوہستان میں 8، سوات میں 6 جبکہ شانگلہ میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔ بارشوں سے 26 گھروں کو جزوی جبکہ 40 گھروں مکمل کو نقصان پہنچا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقے میں امدادی کاروئیاں جاری ہیں۔متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قر یبی رابطے میں ہے۔سوات،چترال شگرام کےمتاثر ین میں ضروری امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا ۔ جبکہ بند سڑکیں کھولنے کے لیےاقدامات جاری ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔
متاثرین میں خیموں اور این ایف آئی پر مشتمل امدادی سامان اور خشک راشن تقسیم کیا گیا۔ وزیر اعلی خیبر پختو نخواکی جانب سے متاثر ین کے لیے امدادی پیکج دینےکا اعلان کیا گیاہے۔ جس میں جاں بحق افراد کے لیے پانچ لاکھ اور ذخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے دینےکا اعلان کیا گیاہے۔
سڑکوں ، پلوں ، پانی کی فراہمی ، اسکولوں سمیت بنیادی ڈھانچے کے نقصانات کی تخمینہ جلد عمل میں لائی جائے گا۔