ایک ہی دن میں خیبر پختونخوا سے کورونا کے 93 کیسز رپورٹ، اموات 50 ہوگئیں

پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 93 کیس رپورٹ ہوگئے جس سے صوبے میں مریضوں کی تعداد 1077 ہوگئی، پانچ اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں صوبے میں مرنے والوں کی تعداد 50 ہوگئی، پشاور میں تین اور مانسہرہ میں دو مریض مر گئے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے 37 نئے مریض رپورٹ کئے گئے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 292 ہوگئی، ایبٹ آباد سے سات، باجوڑ سے تین، بنوں سے ایک، چارسدہ سے چار، ڈی آئی خان کی،دیر پایان دو، ہنگو سے تین،خیبر سے دو، کوہاٹ سے ایک،مانسہرہ سے 14، مہمند دو، نوشہرہ ایک،شانگلہ سے چار اور سوات سے دو مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ 166 مشتبہ کیس بھی سامنے آئے ہیں ، طورخم سرحد سے پاکستان آنے والے 195 افراد کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے جن میں 102 کے نمونے لیکر ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں