پشاور(دی خیبر ٹائمزڈیسک )رمضان المبارک کی آمد کے باعث شہر ی کرونا وائرس ایس او پیز کے برعکس خریداری کے لئے بازاروں میں آمڈ آئے ہیں لاک ڈائون کے باوجود جی ٹی روڈ ، سکند ر پورہ ، اشرف روڈ ، نمک منڈی سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک انتہائی جام رہا جس کے باعث گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی کرونا کے حوالے سے حساس ترین قرار دیئے جانے والے اشرف روڈ ،رامپورہ ، ہشتنگری ، ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، فردوس ریلوے پھاٹک ، یکہ توت ، زرگر آباد چوک ، رشید گڑھی بازار میں خریداروں کا رش لگا رہا خواتین نے بھی بڑی تعداد میں بازاروں کا رخ کیا جبکہ ان کے ساتھ بچے بھی تھی بغیر حفاظتی اقدامات کے خریداری جاری رہی جس کے باعث پشاور میں کرونا وا ئرس کے بتدرین صورتحال پیدا ہو گئی ہے کرونا مریضوں اور اموات کے لحاظ سے پشاور بدستور پہلے نمبر پر ہے پشاور کے 60مقامات کو سیل رکھا گیا ہے پشاور میں قرنطینہ قرار دیئے جانے والے مقامات کی تعداد چالیس سے تجاوز کر گئی ہے تاہم شہریوں کی بے حسی اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث حالات مزید بگڑنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments