خیبرپختونخوا کے نگران کابینہ کیلئے مشاورت جاری، سابق بیوروکریٹ نور دراز خٹک کو نئی نگران کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے سابق بیوروکریٹ نور دراز خٹک کو خیبرپختونخوا کی نئی نگران کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، زرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے سابق سینیئر بیوروکریٹ نور دراز خٹک کو خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ میں شامل کرنے کے لیے رابطے شروع کر لیے گئے ہیں، نور دراز خٹک کو ان کی بہترین کارکردگی کی بناء پر نگران کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے سرکاری حکام نے رابطے بھی شروع کر لیے ہیں واضح رہے سابق خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کو جانبداری جیسے الزامات کی بنیاد پر ہٹایا گیا ہے تاہم اب نئی نگران کابینہ سیاسی وابستگی نہ رکھنے اور سابق بیوروکریٹس کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں