بنوں کےتاجروں کا حلال فوڈ اتھارٹی کے رویہ کے خلاف احتجاج، حلال فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کو دُکانوں میں آنے پر پابندی عائد

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) آٹا گھی ڈیلرز ایسوسی ایشن اور تاجر برداری نے حلال فوڈ اتھارٹی کی طرف سے گودام پر چھاپے کو ڈکیتی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ دے دیا۔
ٹریڈ اینڈ کامرس بنوں اور اٹا گھی ڈیلرز ایسوسی ایشن بنوں نے حلال فوڈ اتھارٹی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے انتظامیہ سے ان کو لگام دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹریڈ اینڈ کامرس کے جنرل سیکرٹری غلام قیباز خان، آٹا گھی ڈیلرز کے صدر ناصر خان، چیئرمین حاجی فضل ریاض خان، جنرل سیکرٹری حکمت اللہ، شریف اللہ خا ن و دیگر نے کہا کہ بنوں میں حلال فورڈ آتھارٹی نے تاجروں کا جینا حرام کر دیا ہے اور وہ لوگوں کاروبار نہیں کرنے دیتے ہیں جب ان کے خلاف ہم انتظامیہ سے شکایت کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہم ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو نہیں مانتے ہم ان کے ماتحت نہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ یہی انتظامیہ پھر ان کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے فورس فراہم کرتی ہے لیکن کچھ عرصہ سے فوڈ اتھارٹی نے تمام قوانین اور اخلاقیات کو پاؤں تلے روند ڈالا ہے اب مالک کی غیر موجودگی میں گوداموں کے تالے توڑ رہے ہیں جو ڈکیتی کے زمرے میں آتے ہیں گزشتہ شام بغیر کسی وجہ اور مالک کے غیر موجود گی کے فوڈ اتھارٹی نے ناصر خان کے گودام کے تالے توڑے ہیں اور مال لے گئے ہیں جب آفس میں ان سے تاجر برادری کے رہنماء سامان کے بارے پوچھنے گئے تو عملے نے بات سننے کی بجائے واضح الفاظ میں دھمکیاں دیں کہ جو کچھ کر رہے ہیں اس کے لئے ڈی سی کو بھی جواب دہ نہیں اُنہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ ان کے سامنے بے بس ہے ڈی پی او ان کا لگام نہیں دے سکتے تو ان کا علاج ہمارے پاس موجود ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ آج کے بعد وہ چھاپے لگانے آئے تو اپنے جان اور گاڑی املاک کے خود ذمہ دارہوں گے کیونکہ اس بار دکاندار اس کو ہسپتال پہنچائے بغیر کسی صورت نہیں چھوڑیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں