ہیلتھ ڈائریکٹریٹ میں چوری، کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے چوروں کی نشاندہی ہوگئی

پشاور( دی خیبر ٹائمز ڈیسک )ہیلتھ ڈائریکٹر یٹ سے کرونا وائرس کے بچائو کے سامان کی چوری کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہے کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے چوروں کی نشاندہی کر دی گئی ہیں جبکہ غفلت کے مرتکب ہونے پر دو ملازمین کو شوکاز نوٹس دینے کی ہدایات بھی کی گئی ہے ایک ہفتے قبل محکمہ صحت کے ڈائریکٹر سے اہم سامان چوری ہوا تھا جس کی تحقیقات محکمہ صحت نے شروع کردی ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق فاٹا سیکرٹریٹ کے مختلف مقامات پر لگائے گئے کیمروں کے ذریعے ملزمان کی نشاندہی کر دی گئی ہیں چوری ہونے والے سامان کے حوالے سے تاجروں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں سامان چوری ہونے کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں کرونا وائرس کے حوالے سے اہم سامان کی چوری ہونے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ملازمین کی غفلت کے باعث چوری ہونے والے سامان کی خرید و فروخت پر پابندی بھی عائد کی گئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں