پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر نجف عباس نے کہا ہے کہ ضلع کرم سمیت قبائیلی اضلاع میں دیرپا امن کا قیام فورسز کی اولین ترجیح ہے

کرم ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے 73 بریگیڈ کے کمانڈر نجف عباس کا کہنا تھا کہ قبائیلی اضلاع سمیت ملک بھر میں قیام امن کیلئے فورسیز کے جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اس لئے ضلع کرم کے قبائلی عمائیدین اور معاشرے کے دیگر ذمہ دار افراد بھی پائیدار امن کے قیام میں اپنا فرض نبھائیں ۔
بریگیڈئیر نجف عباس کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ذمہ دار افراد پاک افغان سرحد سمیت ضلع کرم امن دشمن اور ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور سوشل میڈیا کا استعمال بھی علاقے اورملکی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے کریں اور مثبت سرگرمیوں پر اپنی توجہ مرکوز کریں تاکہ ضلع کرم ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے اور ترقی کا راز امن میں مضمر ہے
اس موقع پر صحافیوں نے پاراچنار شہر اور ضلع کرم کے دیگر علاقوں سے متعلقہ پانی سڑکوں ہسپتال سمیت مختلف مسائیل پر بات چیت کی اور علاقے کے مسائیل کے حل میں فورسیز کے کردار کو سراہا.

اپنا تبصرہ بھیجیں