مردان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) مردان میں مہمند قبیلے نے تمام معاملات دیکھنے اور روایتی جرگوں میں ان کی نمائندگی کرنے کیلئے آئندہ کیلئے حاجی اقبال لالا کو سربراہ منتخب کردیا
انکا انتحاب ان کے چچا اور خاندان کے سربراہ فضل حکیم خان مہمند کی وفات سے خالی ہونے والی منصب پرہوئی۔ باقاعدہ باوقار تقریب تحصیل تخت بھائی کے یو/ سی پرخو چیئرمین فضل الرحمان کلے ہوسئی میں ہوئی۔اس موقع پر خاندان کے سرکردہ جرگہ مشران چیئرمین حاجی فضل الرحمان ۔حاجی عبدالرحمان۔حاجی نورالرحمان۔جھان زیب۔ماسٹر اورنگزیب ۔پرویز آمیر صاحب۔کے علاوہ فضل حکیم خان مرحوم کے صاحبزادے سفیان خان ایڈوکیٹ اور خاندان کے تمام افراد موجود تھے۔اس موقع پر متفیقہ طور پر فیصلہ کیاگیا۔کہ شہید فضل حکیم خان مہمند جو کہ ہمارے خاندان کے سربراہ تھے۔کی وفات سے خالی ہونے والی منصب پر باصلاحیت مشہور سماجی فلاحی اور کاروباری شخصیت حاجی اقبال احمد مہند کو خاندان کا سربراہ منتحب کرنے باضابطہ اعلان کرتے ہیں۔ انہیں خاندانئ روایتی پگڑی پہنائی گئ۔نئے سربراہ اقبال احمد مہمند نے اس موقع پر حلف لیکر ملک و قوم علاقے اور خاندان کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ اجتماعی مفادات کیلئے ہر قیسم قربانئ دینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مشران کا شکریہ ادا کیا۔۔
ھم اس موقع پر انکی خاندان کی طرف سے انکی متفیقہ نامزدگئ کا خیرمقدم کرتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ہماری نیک تمنائیں ہمیشہ انکے ساتھ رہے گی۔
Load/Hide Comments