بنوں کے نواحی علاقہ جانی خیل میں انٹیلیجنس خبر پر فوج اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، شدت پسند صدر حیات گروپ کا دہشتگرد ہلاک

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں کے نواحی شورش زدہ علاقے جانی خیل میں بچکئی کے مقام پر اینٹیلی جنس بیس اپریشن ہوا، اپریشن میں سیکیورٹی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، جانی خیل میں بچکئی میں پولیس اور فورسز کے جوانوں کو دیکھتے ہیں معروف دہشتگرد صدر حیات گروپ نے اس پر فائرنگ شروع کی، فائرنگ کے تبادلے میں گروپ کا اہم کمانڈر عنایت اللہ ولد حیات اللہ جو وہاں کا مقامی تھا ہلاک ہوگیا، بنوں انتظامیہ کے مطابق جانی خیل قبائل کے ساتھ امن و امان کے قیام کیلئے وعدے کئے ہیں، اب کسی بھی قسم کا دہشتگرد اس علاقے کا فائدہ نہیں اٹھاسکتے، اور نہ ہی اب مزید یہاں کے مقامی شہری ایسے شرپسندوں کو پناہ دینے کے حق میں ہیں،
واضح رہے کہ جانی خیل میں طالبانائزیشن موجود تھا اور یہاں کے مقامی لوگوں کو بری طرح یرغمال بنائے گئے تھے، جو مقامی لوگوں سے بھتے کی وصولی اور مختلف قسم کی ظلم و ذیادتی کرتے آرہے ہیں، حالیہ دنوں میں ملک نصیب کے قتل کے بعد حکومت نے جانی خیل کے ساتھ وعدہ کیا ہے، کہ اب وہ ہر صورت انہیں دہشتگردوں کے شکنجے سے آزاد کرکے امن و امان کو یقینی بنائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں