پاراچنار میں تنظیم تحفظ ملت کے رہنماؤں نے منشیات اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، فوری طور منشیات کے خاتمہ کریں، غیر قانونی بھرتیوں کو منسوخ کریں، مظاہرین

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) تنظیم تحفظ ملت کے رہنماؤں نے اپنے دفتر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی پریس کلب پہنچنے پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے رہنماؤں مسرت حسین منتظر ، شفیق مطہری ، سید عارف ، مرتضی بنگش اور سید گلفام نے کہا کہ پاراچنار شہر سمیت ضلع کرم میں منشیات کے سمگلنگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ سطح کے افسران کو نظر انداز کرتے ہوئے تحصیل سطح کے انچارج افسران غیر قانونی بھرتیوں میں مصروف ہیں اور تعلیم کے بعد محکمہ صحت میں بھی غیر قانونی بھرتیوں کی تیاریاں ہورہی ہے اور طویل عرصے سے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے اور حقدار افراد کی حق تلفی ہورہی ہے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ضلع میں یک بام و دو ہوا کی پالیسی ختم کرکے ایک میرٹ کی پالیسی بحال رکھی جائے اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں ورنہ ملکی ملکی سطح پر منشیات کے سمگلنگ اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف احتجاج کریں گے مقررین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس کی طویل غیر حاضری پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے فرض شناس ایم ایس کی تعیناتی اور ہسپتال خالی سو سے زائد اسامیاں پر کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں