سنیٹر سیف اللہ خان نیازی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ، فخرعالم مہمند

غلنئی( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ضلع مہمند کے سینئر رہنما فخرعالم مہمند نےحکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے سابقہ چیف أرگنائزر سنیٹر سیف اللہ خان نیازی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ امپورٹڈ سرکار انچے ہتکنڈوں پر اتر أئی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان اپنے قائدین کے پشت پر کھڑے رہینگے پی ڈی ایم حکومت غلط فہمی میں نہ رہے۔فخرعالم مہمند نے مزید کہا کہ موجودہ وزیراعظم سمیت پورا وفاقی کابینہ ضمانت پر ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستانی عوام پر حکمرانی کررہی ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ سیف الله خان نیازی کو پوری طورپر رہا کرے ورنہ تحریک انصاف کے کارکنان اگر باہر نکل آئے توحکمرانوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں