میران شاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی ہدایت پر آخر کار 32 سالہ پرانی اراضی تنازعہ کے حل کردیا گیا۔ تحصیل غلام خان میں دو قبائل گلک خیل اور شیرخیل کے مابین 32 سالوں سےاراضی کا تنازعہ چلی آرہی تھی، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار غلام خان غنی رخمان اور جرگہ ممبران کی کوششوں سےاراضی کا یہ تنازعہ حل کردیاگیا۔ اراضی کے اس مسئلے میں کئی قیمتی جانیں ضائع اور کئی معزور ہوچکے ہیں، دونوں قبیلے کے عمائدین مقامی انتظامیہ اور جرگہ ممبران کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس ضمن میں انتظامی افسران اور جرگہ ممبران کی عزت افزائی کیلئے جلد ہی ایک تقریب منعقد کی جائیگی تاکہ مستقبل میں بھی اسی طرح جذبے اور لگن سے کام کریں۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے تمام افسران کو احکامات صادر کئے ہیں، کہ علاقائی مسائل کو حل کرنے کیلئے انتھک کوششیں جاری رکھیں تاکہ علاقے میں مکمل طور پر پرامن فضا قائم ہو سکے۔
