پشاور(دی خیبر ٹائمزڈیسک ) کرونا لاک ڈائون کی وجہ سے شہر میں 10کروڑ گیلن پانی کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر بڑھ گیا ہے شہر کی بڑھتی ہو ئی آبادی اور زیر زمین پانی کی کمی کے باوجود ٹیوب ویل لگانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے کرونا وائرس کے باعث لاک ڈائون میں شہریوں کو بڑی تعداد میں گھروں تک محدود کر دیا ہے ہاتھوں کے باربار دھونے ، نہانے او رگھریلو کام کام کی وجہ سے پانی کا استعمال بڑھ گیا ہے مختلف تنظیموں کی جانب سے شہر میں پانی ہاتھ دینے کے لئے مشینیں بھی لگائی گئی ہیں جس سے پانی کے استعمال میں مزید اضافہ ہو گیا ہے پانی کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے گزشتہ ایک مہینے سے پانی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے ہاتھ بار بار دھونے کے باعث پانی کے استعمال میں زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد گھروں میں ہونے کے باعث بھی پانی کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے تاہم پانی کو کم سے کم استعمال کرنے کی ہدایات بھی کی جا رہی ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments