پشاور، رمضان المبارک کا آمد، ملاوٹ والا بیسن تیارکرنے والےگروہ گرفتار، گودام سیل

پشاور ( دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹرکاظم نیاز ۔سیکرٹری خوراک نثاراحمد اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمدزبیرخان کی خصوصی احکامات کے روشنی میں زیر نگرانی راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے چمکنی کےعلاقےمیں بیسن کےکارخانےپرچھاپہ مارکرسینکڑوں بوریاں قبضےمیں لیکر گودام کو سیل کردیا کارروائی کے دوران کارخانے میں بیسن میں جوار ۔ٹوٹا چاول جو کھانے کے قابل بھی نہیں تھا میكس کر رھا تھا اور رمضان المبارک کے لئے یہ ملاوٹ والا بیسن تیار کر رھا تھا گرفتار افراد میں مالک اور منشی دونوں کو گرفتار کرکے چمکنی پولیس سٹیشن کے حوالہ کیا گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کار روائی عمل میں لائی جائیگی۔محکمہ خوراک کے حکام نے سخت ھدایا ت جاری کی ھےرمضان المبارک کا مہینہ قریب ھے تمام فیلڈ افسران ناجائز منافع خوروں پر کڑی نظر رکھے جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں