پشاور( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کے علاوہ اعلی سول اور عسکری حکام اجلاس میں شریک ہوئے اشیائے خوردونوش کی غیرقانونی نقل و حمل کو روکنے کے لئے سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ٹاسک فورس میں پولیس اور فوج کے علاوہ تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں کی نمائندگی ہوگی ٹاسک فورس اس حوالے سےایک ہفتے کے اندر جامع لائحہ عمل ترتیب دے کر پیش کرے گی اجلاس سے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش کی غیر قانونی نقل وحمل کی روک تھام کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے، تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی ادارے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت اپنا اپنا کردار ادا کریں، اس سلسلے میں وفاق سے جڑے معاملات کی نشاندہی کی جائے تاکہ معاملہ وفاقی سطح پر اٹھا یا جائے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments