پشاور( دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک) ڈی سی پشاور محمدعلی اصغر کہتے ہیں کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیروپلین کی خصوصی پرواز میں 250 مسافروں کو باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق نے مسافروں کو ائیر پورٹ پر خوش آمدید کیا، ائیرپورٹ آمد پر مسافروں کو ڈپٹی کمشنر پشاور نےخصوصی تحائف پیش کیں، تمام مسافروں کو قرنطینہ سنٹر اور ہوٹل منتقل کردیاگیا، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے شاہی بالا قرنطینہ سنٹر میں ان کا استقبال کیا، اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین بھی ہمراہ،ضلعی انتظامیہ قرنطینہ سنٹر میں مسافروں کو ہر قسم کی بنیادی ضروریات /سہولیات فراہم کی گئی ہیں، قرنطینہ سنٹر اور ہوٹل میں ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، ٹیسٹ رپورٹ آنے پر مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments