لوئر کوہستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دریا میں گر نے والے مہمند پولیس اہلکار کی لاش 36 دن بعد ملی

غلنئی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) لوئر کوہستان میں بلدیاتی انتخابات میں دوران ڈیوٹی پولنگ کے اختتام کے بعد واپسی پر ضلع مہمند کے پولیس اہلکار سپاہی زاہد علی کوہستان کیال نالہ پانی عبور کرتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے کیال کے دریائی نالہ میں گر کر بہہ گیا تھا۔ اس وقت کوہستان پولیس، ریسکیو 1122 اور علاقہ عوام نے پولیس سپاہی کو نکالنے کی پوری کوشش کی تاہم پانی کی بہاؤ زیادہ ہونے اور اندھیرے کی وجہ سے اسے بچا نہ سکیں۔ 5 مئی کو کوہستان پولیس کو سپاہی زاہد علی کی نعش ملی۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مہمند سجاد احمد صاحبزادہ نے سکواڈ روانہ کیا اور اپنے آبائی علاقہ پہنچایا گیا۔ نماز جنازہ جمعہ کو صبح 7 بجے آدا کرکے انہیں سرکاری اعزاز کیساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں ڈی پی او مہمند سجاد احمد صاحبزادہ ، ایس پی مہمند شکیل خان، مہمند پولیس افسران و نوجوانان اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت۔ پولیس کے اعلی افسران اور پولیس کے دستے نے شہید سپاہی کو سلامی پیش کی۔
ڈی پی او مہمند سجاد احمد خان صاحبزادہ نے بتایا کہ مہمند پولیس شہید سپاہی ذاہد علی کے اہلخانہ کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور یہ اپنا غم سمجھتے ہیں اور ان کے پسماندگان سے دعائے مغفرت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں