پشتون تحفظ مؤومنٹ کے اہم رہنما اور ممبر کور کمیٹی فضل خان ایڈوکیٹ پر قاتلانہ حملہ

پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) پشاور میں پشتون تحفظ مؤومنٹ کے سینیئر رہنما اور پی ٹی ایم کور کمیٹی کے ممبر فضل خان ایڈوکیٹ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت حملہ کیا، جب وہ ہائی کورٹ سے اپنی گاڑی میں گھر کیلئے روانہ ہوئے، تھانہ آغہ میرجانی شاہ کی حدود میں اس پر حملہ ہوا، حملے میں فضل خان محفوظ رہے۔
فضل ایڈوکیٹ فوری طور پر تھانہ آغہ میرجانی شاہ پہنچے اور واقعہ کی رپورٹ کی، تاہم بعد میں وہ تھانہ یکہ توت، جاکر نامعلوم حملہ اوروں کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ ، فضل خان ایڈوکیٹ نے پولیس کو تحریری طور پر درخواست دی ہے، کہ حملہ اور ان کے ٹارگٹ کلر مینشن کریں، اور دہشتگردی کے دفعات کا اندراج کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔ پولیس نے نامعلوم حملہ اوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے۔
فضل ایڈوکیٹ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد میڈیا پر سامنے آیا، اے پی ایس حملے میں ان کا بیٹا
بھی شہید ہواہے، جبکہ بعد میں فضل خان پشتون تحفظ مؤومنٹ میں سرگرم رکن ہونے کی حیثیت سے شمولیت کی۔ آج کل فضل ایڈوکیٹ پشتون تحفظ مؤمنٹ کے سینیئر رہنماؤں اور پشتون تحفظ مؤومنٹ کے کور کمیٹی کاممبربھی ہونے کے ساتھ ساتھ پشاور ہائی کورٹ کے وکیل بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں