عید قرباں 31 جولائی کو ہوگی، فواد چوہدری

پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر برائے سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے، کہ سائنسی بنیاد پر عیدالفطر 31 جولائی کو ہوگی، انہوں نے دعویٰ کیا ہے، کہ زوالحج کا چاند 21 جولائی کو کراچی اور ارد گرد کے علاقوں سے طاقتور دوربین سے دیکھا جاسکے گا، جبکہ بعض مقامات سے انسانیآنکھ سے بھی چاند کو دیکھا جاسکے گا، فواد چوہدری کوچاند رویئت کے حوالے سے اس سے قبل بھی مرکزی رویئت ہلال کمیٹی کی جانب سے متنازعہ قرار دیا گیاتھا، کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کیاتھا، کہ وہ فواد چوہدری کو لگام لگاکر چاند سے متعلق ایشوز کو نہ چھڑنے کا پابند بنایاجائے، تاہم اب ایک بار پھر فواد چوہدری نے سائینسی بنیاد پر31 جولائی کو عیدالاضحیٰ کا دعویٰ کیاہے۔
گذشتہ رمضان اور عید الفطر کے دوران چاند رویئت کے حوالے سے نہ صرف مرکزی رویئت ہلال کمیٹی کی جانب سے فواد چوہدری کے بیانات پر اعتراضات سامنے آئے تھے، بلکہ ملک کے دیگر مذہبی اور سکالرز نے بھی وفاقی وزیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں