پشاور( دی خیبر ٹائمز ڈیسک ) پشاور میں سیل ہونے والی جنازہ گاہوںکودوبارہ کھول دیا گیاہے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ پشا ور نے مختلف جنازہ گاہوں کو سیل کیا تھا ان جنازہ گاہوں میں ایک ہی جگہ پر نماز جنازہ پڑھنے کے باعث کروناوائرس پھیلنے کے خدشات تھے ۔ تاہم محکمہ بلدیات کے بعض افسران کے کروناوائرس کا شکار ہونے کے باعث ٹائون ون انتظامیہ نے بھی اب کرونا خوف کے باعث کاروائیاں بند کردی ہے ضلعی انتظامیہ پشاور اور کیپٹل سٹی پشاور نے بھی اپنی کاروائیاں خاموشی سے ختم کر دی ہے جس کے باعث مختلف مقامات پرسیل کئے جانے والے جنازہ گاہیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں جنازہ گاہیںکھولنے کے ساتھ ہی مرنے والے افراد کے جنازہ گاہوں میں سینکڑوں افراد شرکت کر رہے ہیں بغیر حفاظتی اقدامات کے جنازہ گاہوں میں سینکڑوں افراد کے ایک ہی جگہ موجود ہونے کے باعث کرونا وائرس مزید تیزی سے پھیلنے کے خدشات ہیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments