قبائلی ضلع باجوڑ میں چارمنگ کے مقام پر انٹیلی جنس بیس اپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے اپریشن کیا، اس دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا،
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ سمیت اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل بالخصوص خودکش دھماکوں میں سرگرم تھے۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی محمد شعیب (عمر 24 سال، ساکن ڈسٹرکٹ کوہاٹ) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
سیکیورٹی فورسز نے اس خطے کو دہشتگردوں سے صاف کرنے کیلئے کارروائی شروع کی ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
Load/Hide Comments