پشاور(دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک) ایف آئی اے میں اے ایس آئی کے کیس میں وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور مینجر اوپن ٹیسٹنگ سروسز کو نوٹس جاری کردیا گیا کیس کی ساعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی پٹیشنر سید ریاض علی شاہ کی جانب سے عدالت عالیہ پشاور میں فضل شاہ مہمند ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ 2018 میں اشتہار کے مطابق خیبر پختونخوا میں اے ایس آئی کی پوسٹ کیلئے تین آسامیاں دی گئی پٹیشنر نے او ٹی ایس ٹیسٹ بھی پاس کیا جس کے نمبرات 65 تھے جبکہ صرف ایک امیدوار کے نمبر 69 تھے اور جبکہ اس کے کم نمبرات محمد امن اور عدنان کے تھے جو کہ بالترتیب پینسٹھ اور چونسٹھ تھے تاہم دوسرے نمبر پر ہونے کے باوجود انہیں نہیں لیا گیا اور او ٹی ایس حکام نے انٹرویو کیلئے غلط ایڈریس پر اطلاع د ی جس کی وجہ سے وہ رہ گئے حالانکہ او ٹی ایس نے پہلے ٹھیک نمبر پر اطلاع دی تھی اس بارے میں پٹیشنر نے حکام کو آگاہ بھی کیا مگر ان کی شنوائی نہیں ہوئی جس پر دو رکنی بنچ نے کیس میں ڈی جی ایف آئی اے اور مینجر او ٹی ایس آپریشن سے کمنٹس طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments