تیمرگرہ کا بیڈمنٹن ہال پرائیویٹ تقاریب کے استعمال کیلئےکھل گیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز مسرت اللہ جان سے ) لوئر دیر تیمرگرہ میں واقع بیڈمنٹن ہال پیسوں کی خاطر فنکشن کیلئے استعمال ہونے لگا ہے، خونگی بالا دیر میں واقع لاکھوں روپے کی لاگت سے بننے والے بیڈمنٹن ہال میں پرائیویٹ سکولوں کی تقاریب ہونے لگی ہیں اور انتظامیہ نے بیڈمنٹن کورٹ کو کما ئی کا ذریعہ بنا لیا ہے بیڈمنٹن کورٹ میں کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے لگائی جانیوالی میٹ بھی پرائیویٹ تقاریب کیلئے رکھی جانیوالی کرسیوں سے خراب ہورہی ہیں تاہم انتظامیہ نے اس حوالے سے مکمل طور پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں-بیڈمنٹن کورٹ کی اس بدحالی پر سب سے زیادہ نقصان مقامی طور پر بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کا ہورہا ہے جنہیں پریکٹس کرنے کیلئے کورٹ نہیں ملتا ، کیونکہ انتظامیہ تقاریب کے بعد صفائی کے بہانے بیڈمنٹن کورٹ بھی بند رکھتی ہیں-بیڈمنٹن کورٹ کی اس صورتحال سے انڈر 16 سمیت نئے کھلاڑی بھی پریشان ہیں اس حوالے سے ڈی ایس او تیمرگرہ بخت شاہ زیب نے موقف اپنایا کہ آج ہونیوالی تقریب کیلئے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے احکامات دئیے تھے اور کہاکہ تھا کہ ان کے ساتھ تعاون کیا جائے . جس کی وجہ سے پرائیویٹ سکول کی یہ تقریب منعقد کی گئی ڈی ایس او تیمرگرہ کے مطابق بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کیلئے ہال کھلا ہے.واضح رہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا تعلق بھی سوات سے ہے اور کھیلوں کی وزارت بھی انہی کے پاس ہے جبکہ چھ ماہ قبل انہوں نے نیا پراجیکٹ شروع کیا ہے جس میں صوبہ بھر میں کھیلوں کے ایک ہزار گرائونڈ بنائے جائینگے جبکہ دوسری طرف حال یہ ہے کہ لاکھوں روپے کی لاگت سے بننے والے بیڈمنٹن ہال میں پرائیویٹ تقاریب منعقد کی جارہی ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں