مچھ بلوچستان میں مزدوروں کے قتل اور کوئٹہ میں جاری دھرنے کے شرکاء کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاراچنار میں بھی دھرنا شروع

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے بے گناہ مزدوروں کے قتل اور کوئٹہ میں جاری احتجاجی دھرنے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے طوری بنگش قبائل کی جناب سے پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا ہے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مزمل حسین ، علامہ باقر حیدری ، حاجی عابد حسین ، سید مفید حسین ، سید صداقت حسین ، جلال بنگش اور محمد ثقلین اور دیگر رہنماؤں نے مچھ میں بے گناہ مزدوروں کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی مقررین نے کہا کہ بائیس سال سے ہزارہ برادری کا بلوچستان میں قتل عام جاری ہے اور ان بے گناہوں کو دن دھاڑے قتل کرکے قاتلین بآسانی فرار ہوجاتے ہیں مگر صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال کسی ایک قاتل کو گرفتار نہ کرنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مختلف قسم کی سازشوں میں مصروف ہیں مگر حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان عناصر کی سرکوبی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں مقررین نے شہدا کے فیملیز کو شہید پیکج دینے اور حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور کوئٹہ میں جاری دھرنا کے شرکا کے مطالبات فوری طورپر پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں