پشاور ( دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک ) محلہ سکھیرا رام ، نزد آمین ہوٹل، جی ٹی روڈ ہشتنگری پشاور،
علاقہ مکین خاتون میں کورونا وائرس کی خبر پر تھانہ ہشتنگری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے محلے میں پہنچ کر حکومت کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے پولیس نفری تعینات کر کے محلہ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے تا حکم ثانی سیل کر دیا، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ابھی تک پولیس کے علاوہ اور کوئی محکمہ موقع پر موجود نہیں ہے، پولیس کی بروقت کارروائی نے مذکورہ خاندان کو گھر تک پابند کر کے اس موذی مرض سے دوسروں کو بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا.
Load/Hide Comments