وزیر اعلی محمود خان کی صدارت ضم شدہ اضلاع کے ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کا مشاورتی اجلاس

پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) اجلاس میں ضم شدہ اضلاع کے لئے نئے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر مشاورت ہوئی وفاقی وزیر نورالحق قادری کے علاوہ ضم شدہ اضلاع کے تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی وزیراعلی محمود خان کا کہنا تھا ضم شدہ اضلاع کی تیز رفتار ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ضم شدہ اضلاع کی پائیدار ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا ریے ہیں،ضم شدہ اضلاع کی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ان ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ضم شدہ اضلاع کے تمام ترقیاتی منصوبے وہاں کے منتخب عوامی نمائندوں کی مشاورت سے شروع کئے جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں سابقہ قبائلی علاقوں کی انضمام کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کر لیاگیا ہے، قبائلی اضلاع کی ترقی کے لئے وہاں کے عوام اور منتخب نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ آئیندہ بھی جاری رہے گا، منتخب نمائندوں کی طرف سے نشاندہی کردہ منصوبوں کو ہی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں