صحافی فاروق فراق،اورانکی اہلیہ،پشتوکی معروف گلوکارہ شکیلہ نازمیگاٹیک ٹریکنگ نامی کمپنی کوہرجانےکالیگل نوٹس

پشاور ( دی خیبر ٹائمز کورٹ ڈیسک ) سینئر صحافی فاروق فراق، ڈیوا، وائس آف امریکہ کے کو رسپونڈنٹ اور انکی اہلیہ، پشتو کی مشہور گلوکارہ شکیلہ ناز نے میگا ٹیک ٹریکنگ نامی کمپنی کو ایک ارب ہرجانے کا لیگل نوٹس بذریعہ اپنے وکیل سیف اللہ محب کاکا خیل ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کی وساطت سے جاری کر دیا۔ معر و ف گلو کا ر ہ شکیلہ نا ز ا و ر انکے شو ہر محمد فاروق شاہ اُرف فارو ق فراق جوکہ ممتاز رائٹر و سینئر صحافی ہیں نے میگا ٹیک کار ٹریکنک کمپنی کو ایڈووکیٹ سیف اللہ محب کاکاخیل کی و ساطت سے ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس دیدیا درخواست گزار نے مو قف اختیار کیا کہ ا نھو ں نے کچھ عرصہ پہلے اپنی گاڑی میں ٹریکر لگوایا تھا اور وہ ایبٹ آبا د کے نواحی علاقے میں اپنے اھل خانہ سفر کر رھے تھے تو انہوں نے ٹریکنگ کمپنی کو اس بابت خبر دی کہ چونکہ آپ لوگ موبی لینک موبائل سروس استعمال کرتے ہیں اور جس علاقے میں سفر کر رہا ہوں وہاں سگنل نہیں ہوتے۔ تو مہربانی کر کے اپنی سروسز میری واپسی تک بند کر دیں۔ اور کمپنی نے گرین سگنل دیتے ہی انہوں نے اپنا سفر شروع کر دیا۔ کچھ وقت سفر کے بعد بیچ راستے گاڑی کے انجن کو کمپنی نے بند کار دیا اور سگنل نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ اُکا کہنا ہے جس علاقے وہ سفر کر رہے تھے وہ کافی ویران اور خطرناک ہے۔ اُنکے اور اُنکے بچوں کی زندگی خطرے میں تھی۔ ایک بار بڑی کوششوں کے ساتھ کمپنی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور اُنکے نمائندے نے كال منقطع کر دی۔ اور وہ گھنٹوں اپنی فیملی کے ساتھ پریشان کمپنی کی مدد کا انتظار کرتے رہے۔ انہوں نے کمپنی کو ذہنی کوفت اور انکی جان خطرے میں ڈالنے کے لیے ایک ارب روپے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ ہرجانے کا دعویٰ بھی کرینگے اور پشاور ہائی کورٹ میں اس کمپنی کی سروسز منقطع کرنے کے لیے آئینی درخواست بھی جمع کرینگے۔ یہاں پر یہ کہنا ضروری ہے کہ اس کمپنی کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر کو ایمیل کے ذریعے نوٹس مل چکا ہے اور پوسٹ آفس کے ذریعے بھی ارسال ہو چکا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے کو بھی اس کی کاپی ارسال کی گئے ہے اور درخواست کی گئی ہے کہ کمپنی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور کمپنی کی سرویز فوری طور پر بند کر دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں