شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد قتل ایک زخمی

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے شمالی وزیرستان کے دو مختلف مقامات پر 2 افراد  قتل کردیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے سرحدی تھصیل دتہ خیل کے علاقے لانڈ محمد خیل میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے زوہیب ولد سبزعلی خان کو گولی مارکر قتل کردیا، جبکہ ان کا رشتہ کزن ولی اللہ کو زخمی کردیا ہے،
مقامی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ، واقعہ کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میرانشاہ منتقل کردیا۔
ایک اور واقعے میں ایک دوسرے واقعہ میں میرعلی تحصیل کے گاؤں خوشحالی میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے 19 سالہ نوجوان شخص امجد ولد شیردراز کو مسلح نقاب پوشوں نے اغوا کیا تھا، جس کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوا، پولیس نے ان کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا۔ پولیس نے نامعلوم ٹارگٹ کلرز کے خلاف دونوں واقعات کے رپورٹس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں