نوشہرہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) نوشہرہ کے ASP کینٹ کی سر براہی میں کینٹ سرکل میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور کاروئیاں جاری ہیں۔ ارشد خان SHO رسالپور ر نے انور خان SI اور پولیس نفری کے ہمراہ رشکئی کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر کار نمبری 5760/LE جس میں تین افراد سوار تھے کو روکا گیا۔تلاشی لینے پر موٹر کار میں رکھے گئے بیگ کو کچھ مشکوک لگا۔ تلاشی کے دوران اُن کے بیگ سے ہزار ہزار کے 287 نوٹ برآمد کر لئے گئے۔ جن کی جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ کرنسی جعلی ہے۔ جو کہ سادہ لوح عوام کو بیوقوف بناکر اصل کرنسی کے بدلے تبدیل کی جانی تھی۔ ملزمان زاہد ولد اکرم ساکن اسلام آباد،راجہ کاشف ولد راجہ محمد منیر ساکن پنڈی اورمحمد سلیم ولد سلیم بخش ساکن بہاول نگر کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments