ریلوے مال گودام پر ٹیوب ویل خراب ، علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے


ڈبلیو ایس ایس پی والے بھی خاموش ، علاقہ مکینوں نے جی ٹی روڈ احتجاجا بند کرنے کی دھمکی دی

ریلوے مال گودام روڈ پشاور پر واقع علاقے میں ٹیوب ویل خراب ہونے کے باعث گذشتہ د و ہفتے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے پینے کے پانی دستیاب نہیں اور شہری دوسرے علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں ، ڈبلیو ایس ایس پی کو اس بارے میں متعدد مرتبہ درخواستیں او رشکایات کردی گئی ہیں مگر انہوں نے ٹیوب ویل کی مشین ٹھیک کرنے کی طرف توجہ نہیں دی اور اسی باعث ریلوے مال گودام روڈ پر واقع علاقے کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے سے منتخب ہونیوالے ناظم نے اپنے گھر کیلئے دوسرے علاقے سے پانی کی پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی شروع کردی ہے اور اسے علاقے کے مکینوں کی پروا نہیں ، علاقہ مکینوں نے پانی کی عدم دستیابی پر جی ٹی روڈ کو نشتر آباد کے مقام پر بند کرنے کی دھمکی دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے اندر ریلوے مال گودام روڈ پشاور کے ٹیوب ویل کو ٹھیک کیا جائے ورنہ دوسری صورت میں علاقہ مکین روڈ کو بلاک کرکے احتجاج کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں