کراچی (دی خیبر ٹائمز سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خاتون کھلاڑی اور کپتا ن ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاثناء میر نے اپنے پندرہ سالہ کیرئیر میں اب تک 226 بین الاقوامی مقابلے کھیلے جبکہ 137 مقابلوں میں بحیثیت کپتان کے حصہ لیا.ثناء میر 2009سے 2017 تک پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بھی رہی.ثناء میر نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں ریٹائرمنٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اب یہی وقت ہے کہ میں ریٹائرمنٹ لوں اور میں نے اپنی ملک کیلئے بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کی کھیل کے دوران میں مختلف لوگوں سے ملی خصوصا کرکٹ کے میدان میں خواتین سے ملی اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھااور یہ میرے لئے سب کچھ ہے کیونکہ ہر جگہ جیت اور ہار نہیں ہوتی.ثناء میر نے آئی سی سی کی جانب سے خواتین کے کھیلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے بہت سارے خواتین کھلاڑی آئی ہیں- ثناء میر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے معروف کرکٹر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ثناء میر کی خدمات خواتین کرکٹ کیلئے قابل تحسین ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments