بیرون ملک سےپشاورآنے والےمسافروں میں سے189کےکوروناٹیسٹ پازیٹیو نکلے

پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)بیرون ملک سے پشاور آنے والے مسافروں میں سے 189 کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو نکلے ہیں، جنکا ٹیسٹ منفی آیا انہیں گھر بھیج دیا گیا.ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 28 اپریل کو قطر سے پشاور آنے والی پرواز کے ذریعے 248 مسافر وطن واپس پہنچے جن میں سے 54 کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے. مسافروں کو قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے جہاں انکا مکمل خیال رکھا جارہا ہے. جن مسافروں کے ٹیسٹ منفی آئے انہیں گھروں کو واپس بھیجا گیا. ذرائع کے مطابق دو ہفتوں میں 4 پروازوں کے ذریعے بیرون ملک سے 9 سو سے زائد مسافر وطن واپس پہنچے جن میں 189 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، کورونا پازیٹو مسافروں کو قرنطینہ بھیجا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں