شمالی وزیرستان( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے دورافتادہ علاقے اور پاک افغان بارڈر ٹی ٹی مداخیل میں دہشتگردوں نے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، ڈی ایس پی اعظم خان کے مطابق حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پولیس نے بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کی، جس کی وجہ سے بھاری اسلحہ سے لیس دہشتگرد پسپا ہوگئے۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ قریبی پہاڑوں میں دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، دہشتگردوں کی تلاش کیلئے پولیس اور فوج مشترکہ گشت کررہی ہے، شمالی وزیرستان کے تحصیل شیواہ اور سپین وام میں امن امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پولیس اور فوج ایک پیج پر ہیں،
حملہ ناکام بنانے پر شمالی وزیرستان کے پولیس سربراہ ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے پولیس فورس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے، کہ کسی بھی صورت علاقے میں دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے نہیں دینگے۔
Load/Hide Comments