اپر دیر ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) اپردیر کے علاقے چراگلی میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ, دس افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے
دیر اپر میں پولیس کے سربراہ میاں نصیب جان کےمطابق مقامی فریق کے ایک شخص کل فوت ہوا تھا آج اس کے نماز جنازے میں دنوں فریقین کے مابین تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے موقع پر سات افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ باقی تین افراد راستے میں ہسپتال لاجاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ پانچ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردیا اخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔
Load/Hide Comments