شمالی وزیرستان میں پولیس نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور

پشاور(رشید آفاق سے)شمالی وزیرستان میں پولیس نے اپنی پہلی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی،384 نامزد ملزمان میں سے 293 گرفتار،مرجر کے بعد ایک سال میں 156مقدمات درج،2500 اہلکار کرونا کی روک تھام کے لئے تعینات،
شمالی وزیرستان کے ڈی پی او شفیع اللہ گنڈہ پور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا مرجر کے بعد تمام سابقہ قبائلی اضلاع میں جبکہ خاص کر شمالی وزیرستان میں پولیس نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،پولیس نے امن و امان کی قیام کے ساتھ ساتھ منشیات کی بیخ کنی میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے ایک سال میں مختلف کاروائیوں کے دوران 84 گزار گرام چرس اور سینکڑوں کارٹنز ملکی و غیرملکی شراب برآمد کی ہیں،اس طرح غیر لائسنس یافتہ اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مختلف آپریشن کے دوران12.کلاشنکوف،12.رائفل اور بڑی تعداد میں کارتوس کو بھی قبضہ میں لیکر مقدمات درج کیلئے ہیں،ڈی پی او نے کہا کہ آئی جی پی کی ہدایات کی روشنی میں تین ہزار پولیس فورس پورے وزیرستان میں قیام امن کے لئے جانفشانی سے کام کر رہی ہیں،پولیس اور پاک آرمی مقامی عوام کے ساتھ ملکر علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں،
انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو مزید مضبوط کرنے،جدید سطور پر استوار کرنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،مقامی لوگ اور پولیس ایک ساتھ ہیں اور عوام کی طرف سے پولیس کی ہر معاملے پر حوصلہ افزائی بھی اپنی مثال اپ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں