پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) ویزر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہاہے، کہ کرونا پر قباپانے کیلئے ضروری ہے، کہ سماجی رابطوں کو کم کرنے میں انتظامیہ سےتعاون کریں،
حکومت حالیہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے،پشاور : صوبائی حکومت نے کنٹرول رومز قائم کیے ہیں عوام مشتبہ مریضوں کےبارے میں کنٹرول روم پر اطلاع دیں، طبی عملے، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں سمیت فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ٹیسٹنگ کی استعداد کار کو 40 ٹیسٹ روزانہ سے بڑھاکر 1000 کردیا گیا ہے، صوبائی حکومت مجموعی طور پر بتیس ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا ہے، ان میں سے تیرہ ارب روپے احساس پروگرام کے تحت کیش دیے جائینگے، محکمہ صحت کو آٹھ ارب کو جاری کئے گئے ہیں، زائرین کیلئے بہتر انتظامات کیے گئے، سارے زائرین اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں، افغانستان و خلیجی ممالک سے آنیوالوں کیلئے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،
تبلیغی حضرات کو خصوصی توجہ دینے کیلئے انتظامیہ کو احکامات دیے گئے ہیں، ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنائینگے، کمزور طبقے کیلئے وزیراعظم کی طرف سے 114 ارب کا پیکج ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہے، زکوات فنڈز کے تحت ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو بارہ ہزار روپے فی خاندان دیے جائینگے، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کیمطابق کوشش کررہے ہیں کہ کوئی بھوک کا شکار نہ ہو، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے، کہ اس مشکل وقت میں کمزور لوگوں کا بھرپور خیال رکھیں، ویراعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا، کہ اس نے خود سے ابتدا کرتے ہوئے اپنے کرایہ داروں کو دو مہینوں کے کرائے معاف کئے ہیں،
Load/Hide Comments