دیربالا : پولیس کی کامیاب کاروائی, دو لڑکیوں کو اغواکرکے ہوس کانشانہ بنانے والا درندے گرفتار

بالا ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) دیربالا کے علاقہ شاہی کوٹ براول سے دو نابالغ لڑکیوں کو طارق ولد ظریف ساکن شلتلو نامی جوان نے دھوکہ دہی سے ورغلا کر اپنی گاڑی میں بٹھا کر شاہی ٹاپ لیجا کر گاڑی میں ہوس کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد دونوں لڑکیوں کو ثمرباغ کامبٹ لیجا کر وہاں پر گاڑی سے اتارکر بے یارو مدد گار روڈ شاہی پر چھوڑ دیا جہاں پر ثمرباغ سے تعلق رکھنے والے دو اور درندوں نعیم ولد آمیر محمد اور اعجاز ولد شیر محمد کے ہتھے چھڑ گئے جس نے دونوں لڑکیوں کو رکشہ میں اٹھا کر ایک گھر پر لیجاکر دو دن تک اپنے ہوس کا نشانہ بناتے رہے ۔پھر ان معصوم لڑکیوں کو جنسی تشدد کے بعد ان درندوں نے بھی کامبٹ ثمر باغ دیر لوئر میں بے یارومددگار چھوڑدیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیربالا میاں نصیب جان واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور معصوم لڑکیوں کی بازیابی کیلئے ڈی ایس پی سرکل دیر محمد اعجاز خان کے نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے شب و روز محنت جاری رکھتے ہوئے سائنسی خطوط سے استفادہ حاصل کرنے کی بدولت ملزمان تک رسائی ممکن ہوئی اور معصوم لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا گیا ۔لڑکیوں میں سے ایک معصوم لڑکی نے رکشہ میں ڈرائیور کے سامنے
شیشے (Rear View Mirror) پر موجود ملزم نعیم کا موبائل نمبر ذہن نشین کیا تھا جس کے ذریعے ملزمان تک رسائی ممکن ہوئی۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئےاستعمال شدہ رکشہ/ ویڈز گاڑی کو قبضہ پولیس میں کی اور ملزمان کو گرفتار کئے۔ مذید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں