ڈی ایچ کیو پاراچنار کورونا میں علاج معالجے اور بہترین انتظامات، تمام ہسپتالوں پر سبقت لےجانا، مبارکباد کے مستحق ہے، پیرامیڈیکس کرم

پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع کرم کے صدر سرفراز علی بنگش نے کورونا سے بچنے کے اقدامات کے حوالے سے پاراچنار پہلے نمبر پر آنے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو مبارکباد دی ہے اور حکومت سے پاراچنار ہسپتال میں پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی دوبارہ فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاراچنار میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز بنگش اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ اور اس حوالے سے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے قبائلی اضلاع میں پاراچنار پہلے نمبر پر آگیا ہے جس پر ہمیں فخر ہے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی گزشتہ کئی سالوں سے بند ہے اس سنٹر کو دوبارہ فعال بناکر پیرامیڈیکل ہاسٹل تعمیر کیا جائے تاکہ قبائلی اضلاع کے غریب طلبہ کو پیرامیڈیکل ڈپلومہ کے حصول میں سہولت ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں