پشاور (خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں مزید 88 مریضوں میں کورونا کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 1541 تک پہنچ گئی ہے، دو اموات بھی رپورٹ کی گئی ہیں، صوبے میں اموات 85 اور 41 مزید کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 455 ہوگئی۔ہے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق طورخم سرحد سے آنے والے افراد کے قرنطینہ مراکز اور بین الاقوامی پروازوں سے آنے والے 31 افراد میں بھی کورونا کی تصدیق کی گئی ہے ، پشاور سے 14، چارسدہ سے سات، نوشہرہ سے ایک، مردان سے ایک، سوات سے تین، بونیر سے چار، دیر پایان سے تین، شانگلہ سے پانچ، ملاکنڈ سے چھ ، باجوڑ سے تین، مانسہرہ سے دو، کوہستان بالا اور بٹگرام سے ایک ایک، کوہاٹ سے تین، کرم سے دو اور ڈیرہ اسماعیل خان سے 2 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ پشاور اور چارسدہ میں مزید ایک ایک مریض انتقال کر گیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments